کیجریوال نہیں لڑیں گے لوک سبھا انتخابات ؟
عام آدمی پارٹی نے دہلی کے اپنے ممبران اسمبلی کو لوک سبھا کے لئے ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ دہلی میں اسمبلی کے ممبر ہیں ، انہیں لوک سبھا میں شرکت کرنے کے لئے انتخابات کا ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ۔اس کے تحت اب منگولپوری سے پارٹی کی رکن اسمبلی راکھی بیڑلان کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ پارٹی کے اس نئے حکم نامے نے اروند کیجریوال کے الیکشن لڑنے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ، لیکن کیجریوال کے بارے میں پارٹی نے ابھی تک براہ راست طور پر کچھ بھی نہیں کہا ہے۔ وہ نئی دہلی سیٹ سے ممبر اسمبلی ہیں ۔