سورج کنڈ (فرید آباد)، 28 جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں نو منتخب ممبران پارلیمنٹ کو اپنے کام کو مشن بنانے کی تلقین کرتے ہوئے آج کہاکہ عوام پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ان کے کام کاج اور کردار پر نظر رکھتے ہیں۔مسٹر مودی نے یہاں ہوٹل راج ہنس میں بجٹ اجلاس سے قبل پارٹی کے نومنتخب ممبران پارلیمنٹ کے لئے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ ممبران سخت محنت کریں اور کم از کم ایک موضوع کا گہرا مطالعہ کرکے اس میں مہارت حاصل کریں۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کا رکن بننا اہمیت کا حامل ہے اور اس پر سنجیدگی اختیار کرنی چاہئے۔ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ لوگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آپ کے کام کاج پر نظر رکھتے ہیں۔ اپوزیشن سے اقتدار میں آنے کا مطلب ایک طرف سے دوسری طرف آنے تک ہی محدود نہیں ہے۔ یہ بڑی تبدیلی ہے اور ہمیں اس کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔مسٹر مودی نے ممبران کو پارلیمنٹ میں کام کاج کا کلیدی اصول بتاتے ہوئے کہاکہ وہ پارلیمنٹ میں اپنی بات مختصر اور مناسب الفاظ میں کہیں اور موضوع پر توجہ مرکوز رکھیں۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنے موضوع سے نہ بھٹکیں اور یہ یاد رکھیں کہ
سیاست میں کہیں اختتام نہیں ہوتا