ممبئی(وارتا)بالی ووڈ کی ڈریم گرل اورمشہوراداکارہ ہیمامالنی کا کہناہے کہ وہ اب اردو سیکھنا چاہتی ہیں۔ ہ
یمامالنی نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنا چاہئے۔ لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ایسا نہیں کر پاتی ہوں میں اردو سیکھناچاہتی ہوں حالانکہ اس بارے میں کچھ جانتی ہوں لیکن اسے پوری طرح سے سیکھنا چاہتی ہوں ہیما نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آئی تھی تب سب سے پہلے مجھے اردوسیکھنے کے بارے میں کہاگیا تھا میں اردو میں مہارت حاصل کرناچاہتی ہوں۔ میرے شوہر دھرم جی کو شعروشاعری کا بیحد شوق ہے اس لئے میںنے سوچا ہے کہ میں بھی اردوسیکھ کر کچھ شعروشاعری کرلوں۔