لکھنؤ۔جس طرح سپریم کورٹ نے پرائمری اسکولوں میں خالی ۷۲۸۲۵ عہدوں پر تقرری کیلئے ٹیچراہلیتی امتحان (ٹی ای ٹی) میرٹ کی بنیاد پر کرانے کے مایاوتی حکومت کے فیصلہ کو درست قرار دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اسی طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے اردو اساتذہ کی تقرری بھی ٹی ای ٹی میرٹ پر کی جائے تاکہ اکیڈمک میرٹ پر حکومت وقت رہتے ہوئے جلد سے جلد اس فیصلہ کا حکم نامہ جاری کر سکے۔ اگر حکومت اب بھی غلط طریقہ اختیار کرتی ہے تو یہ غیر قانونی فیصلہ ہوگااس کیلئے اگرضرورت ہوئی تو عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔