گونڈہ(نامہ نگار )اترپردیش معلم اردو سند یافتگان اورمختلف اضلاع کے سیکڑوں اردو معلمین نے سماجوادی پارٹی کی گونڈہ میں منعقدہ ریلی میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو چوتھی کاؤنسلنگ شروع کرنے کے لئے عرضداشت سپرد کی جس میں بھرتی کی کارروائی کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ ریلی ختم ہونے کے بعد فیڈریشن کے عہدیداران کا جلسہ گاندھی پارک میں منعقد ہوا۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے ریاستی ترجمان نصرت علی اصلاحی نے کہا کہ اگر حکومت نے پارلیمانی انتخابات سے قبل اردو معلمین کی بھرتی کی کارروائی کو مکمل نہیں کیا تو ریاست کے مسلمانوں کا اعتمام حکومت سے ختم ہوجائے گا۔ فیڈریشن کے انچارج نے کہا کہ اگر ۴جنوری کو حکومت کے ذریعہ حکم نامہ جاری نہیں ہوتا تو ۵فروری کو لکھنؤ میں دھرنا اور بھوک ہڑتال کی جائے گی۔