ایٹا نگر(بھاشا) اروناچل پردیش حکومت نے راجدھانی میں بجلی کی چوری اور بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر لگام لگانے کیلئے نئے میٹر نظام کو نافذ کیا ہے۔ حکومت نے گذشتہ برس پریپیڈ میٹر اور ایم ایم آر (آٹومیٹیڈ ریموٹ میٹرنگ) پیش کئے ہیں۔ ریاست کے وزیر توانائی تنگا بیالنگ نے بتایاہے کہ ٹرنسمیشن میں ہونے والے بجلی کے نقصان اور محکمہ کو بجی چوری اور بل کی عدم ادائیگی سے نجات دلانے کیلئے اس شروعاتی پروجیکٹ کو نافذ کیا گیا ہے تاکہ ان مسائل پر قابوپاکر ریاست کے خزانے کو استحکام بخشا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ اگر یہ پروجیکٹ کامیاب ہوتا ہے تو اسے ملک بھر میں مرحلے وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔