نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے اروناچل پردیش میں ہوئے سیاسی پیش رفت کو ‘ جمہوریت کا قتل’ قرار یتے ہوئے ریاست میں حکمراں جماعت کے باغی ممبران اسمبلی کی کھلے عام حمایت کرنے کے لئے مرکز اور بی جے پی آج الزام لگایا۔مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ کیا اروناچل پردیش میں جمہوریت کا قتل، حکومت ہند اور بی جے پی کھلے عام کانگریس کے باغیوں کی حمایت کررہی ہے ۔ پرائیوٹ احاطے میں اسمبلی کا اجلاس۔اروناچل پردیش کے گورنر جیوتی پرساد راجکھووا پر جانبدارانہ رویہ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ دل بدلی مخالف قانون کہاں ہے ۔ گورنر کھلے جانبداری کررہے ہیں اور ان کا رویہ تقریباًً بی جے پی کے کارکن جیسا ہے ۔ شرمناک۔کانگریس نے مرکز پر گورنر کے ذریعہ ریاست میں کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کاالزام لگاے ہے ۔ اس معاملے پر گذشتہ کئی دنوں سے کانگریس پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ کررہی ہے ۔ پارٹی صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں ایک وفد نے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں صدر پرنب مکھرجی سے بھی ملاقات کی تھی اور معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی۔