ممبئی (بھاشا) بھارتیہ اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) کی پہلی خاتون صدر اروندھتی بھٹاچاریہ کو بلوم برگ مارکیٹس کی ۵۰ سب سے زیادہ بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ایس بی آئی نے آج یہاں جاری ایک اعلانیہ میں کہا ہے کہ اروندھتی بھٹاچاریہ اس فہرست میں جگہ پانے والی واحد ہندوستانی خاتون ہیں اور انہیں بینکگ کاروباریوں کے سیکشن میں رکھا گیا ہے۔ یہ فہرست میگزین کے اکتوبر کے خصوصی شمارے میں شائع ہوگی۔ بلوم برگ مارکیٹس نے اروندھتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اروندھتی ہندوستان کے سب سے بڑے ایک بینک کانظام چلاتی ہیں اوروہ سیاست دانوں کے
یہ کہتے ہوئے قرض معافی کا چلن ختم کرنے کی جانب ترغیب دے رہی ہیں کہ اس سے قرض کی تہذیب میں بدعنوانی ہوتی ہے۔ اروندھتی نے اس سلسلے میںرابطہ کئے جانے پر کہا کہ وہ اس اعزاز سے خوشی محسوس کررہی ہیںوہ ۲۰۸ برس پرانے اس بینک کی پہلی خاتون صدر کے طور پر اپنا پہلا سال مکمل کرنے والی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اعزاز سے مجھے ملک کی تعمیر میں مزید تعاون کرنے کیلئے حوصلہ ملے گا اور اس سے مجھے ملک کی ترقی کے عمل میں ایس بی آئی کو شریک کار بنانے کی ترغیب ملے گی۔ اس فہرست میں ۵ زمروں رقم کا نظم، مفکر،کمپنیوں کے ایجینڈ، بینکر اور پالیسی ساز میں ہر ایک میں ۱۰ ؍افراد شامل ہیں۔