لکھنؤ۔ دیوالی کی طرح منظور شدہ ڈگری کالجوں کے اساتذہ نے چھٹ پوجا بھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی بھوک ہڑتال آج ۵۳ ویں دن بھی جاری رہی لیکن کسی بھی ذمہ دار افسر نے ان کی خبر گیری نہیں کی۔ اس سلسلہ میں تنظیم کے کار گزار صدر ڈاکٹر کے ایس پاٹھک نے کہا کہ جب تک حکومت ان کو مستقل نہیں کرے گی ان کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔ جنرل سکریٹری ڈاکٹر آلوک یادو نے کہا کہ ہر ایک کی نگاہیں وزیر اعلیٰ کی طرف اٹھی ہوئی ہیں ان کو اساتذہ کو فوراً مستقل کر دینا چاہئے۔