ہاپور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن کی ہدایت پر بورڈ اسکولوں کے اساتذہ کودوماہ کیلئے غیر تدرسی کاموں پر مامورکردیا گیا ہے ۔ اس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی متاثرہورہی ہے کیونکہ اساتذہ بی ایل اوکے تحت ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔جب کہ سرپرست اساتذہ کو غیر تدرسی کاموںپر مامور کرنے کی مخالفت کررہے ہیں لیکن ان کے مطالبات کو نذرانداز کیا جارہا ہے واضح رہے کہ گزشتہ پندرہ اکتوبرسے ووٹرفہرست جائزہ مہم شروع کردی گئی ہے۔اس کے تحت ووٹرفہرست میں ووٹروں کے نئے نام شامل کئے جائیں گے اوران کی تصدیق کی جائیگی اس کام کیلئے سرکاری اسکولوںمیںتعینات تقریبا پندرہ سواساتذہ کو مامور کیا گیا ہے۔دوماہ تک اساتذہ اسکولوںمیں اپنی حاضری درج کرانے کیلئے جائیں گے اوربی ایل او کاکام کریں گے۔اساتذہ کے غیر تدرسی کاموں پرمامور رہنے کے سبب طلباچھٹیوں کا لطف اٹھارہے ہیں۔واضح رہے کہ ا نتظامیہ کے ذریعہ اساتذہ کے ذریعہ ایک سال میں پلس پولیومہم، بی ایل او سمیت دیگرکاموں پر مامورکرکے انھیں ۱۰۰؍دنوں تک غیر تدرسی کاموں کیلئے مامور کیا جاتاہے۔جس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔اساتذہ کو ووٹرجائزہ مہم کام کیلئے جب تربیت دی جارہی تھی تواساتذہ نے سوال کیاتھا کہ انھیں تحریری طورپر ہدایت دی جائے کہ انھیں کب تک بی ایل او کا کام کرنا ہے۔کب تک اسکول میں پڑھانا ہے لیکن افسران نے ان کی باتوں پر توجہ نہیں دی۔