جونپور:اترپردیش پرائمری اساتذہ ایسو سی ایشن کی ضلع شاخ نے اترپردیش حکومت کے ذریعہ اعلان پنشن پالیسی کے تحت نومنتخب پرائمری اساتذہ کی تنخواہ سے پنشن کٹوتی شروع کئے جانے اور بین ضلعی تبادلے سے آئے ہوئے اور اسی تاریخ کو تقرری دیگر اساتذہ کی تنخواہ کی خامیوں کے سلسلے میں جمعہ کو ضلع مجسٹریٹ کو عرضداشت سونپی ریاستی تشہیر سکریٹری ستیندر سنگھ اور ضلع صدر امت سنگھ کی مشترکہ قیادت میں ضلع مجسٹریٹ سے وفد کے ملنے پر انہون نے ضلع بیسک تعلیم افسر کو ہدایت دی کہ نئی پنشن پالیسی کے تحت سبھی اساتذہ کاخواب بھرواکے بلاتاخیر کٹوتی یقینی بنائی جائے۔وفد میں ستیش پاٹھک، شیلیندرسنگھ، پرشانت پانڈے، سنتوش سنگھ، سندیپ ترپاٹھی، آلوک سنگھ، اشوک سونکر، دیویش کمار موریہ، روہت یاو سمیت دیگر اساتذہ شامل تھے۔