امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق ملازم نے القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کے زندہ ہونے کا دعوی کیا ہے
اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق ایڈوائزر ایڈورڈ اسنوڈن نے ماسکو ٹریبیون کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ اسامہ بن لادن سی آئی اے کا تنخواہ دار ملازم شمارہوتا ہے۔
ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا تھا کہ ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اسامہ بن لادن سی آئی اے کے ملازمین میں شامل ہے اور ہر مہینے تقریبا ایک لاکھ ڈالر مختلف تنظیموں کے ذریعے بہاماس میں واقع ناساو بینک میں اس کے اکاؤنٹ میں ڈالے جاتے ہیں۔
ماسکو ٹریبیون نے ایڈورڈ اسنوڈن کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسامہ بن لادن طویل مدت میں سی آئی اے کا ایک اصلی اور موثر آلہ کار شمار ہوتا رہا۔
امریکی حکومت نے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون کے ساتھ اقدامات انجام دے کر اس کی موت کی افواہ پھیلا دی تاکہ اس کے روپوش ہو کر زندگی گزارنے کا راستہ ہموار ہو سکے۔