لکھنؤ( نامہ نگار)بھارتیہ مزدورکسان سنگٹھن اترپردیش کے بینرتلے گاندھی مجسمہ پراستحصال کے خلاف سیتاپورضلع سے آئے کسانوںنے دھرنادیا ۔ اور وزیراعلیٰ کومخاطب بارہ نکاتی مطالبات کی عرضداشت ضلع انتظامیہ کوسونپی۔تنظیم کے سینئر ریاستی نائب صدر جاگیشور ورمانے بتایاکہ کسانوںکے استحصال کے خلاف کئی مرتبہ ضلع مجسٹریٹ سیتاپورودیگر افسران کوروشناس کرایا جا چکاہے ۔لیکن کسانوں کا استحصال رکنے کانام نہیں لے رہا ہے ۔ انھوںنے کہا کہ سیتاپورضلع میں گناافسروں،سکریٹری اورکوآپریٹیوسمیتیوں کے تعاون سے گنا شکرملوں پررکن پارل
یمنٹ ،اراکین اسمبلی،چیئرمینوںوغیرہ شہ زورمافیائوں اوردلالوں کاقبضہ ہونے کے سبب کسان پس رہاہے ۔اس لئے کسانوںنے وزیراعلیٰ سے گنامافیائوں کاگنا سروے کے دوران ناجائز گناسروے علاقہ،سکریٹری ،ضلع گناسہکاری سمیتی اورمل منتظمین کے تعاون سے بڑھا چڑھاکردکھانا ، جس کامیلان ریونیوکھتونی سے نہ کئے جانے ،سال ۱۳۔۲۰۱۲و۱۴۔۲۰۱۳ء میں سب سے زیادہ گنا فراہمی کرنے والے پانچ فیصد کاشتکاروں کی جانچ جس کی بنیاد پرسال ۱۵۔۲۰۱۴ء میں شکرملوں کے ذریعہ دی جارہی ناجائز گنا فراہمی پرچیوںکی جانچ کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ غریب کسانوں کااستحصال روکے جانے ،عام قسم کے گنے کی پرچیاںنہ دینے کے سبب غریب کسان گنامافیائوں کے ہاتھ گنا فروخت کرنے کیلئے مجبورہے۔ اس کے علاوہ کسانوںنے گنا خرید مرکزوں پرتول کرانے ،گنا گھٹ تولی کوروکنے ، تبادلہ پالیسی پرعمل کرانے اور گنا ادائیگی وقت پرکرانے اور آمدنی سے زیادہ املاک رکھنے والے افسروں اوراہل کاروں کی جانچ کرانے کامطالبہ کیا۔