نئی دہلی۔(وارتا)الیکٹرانک اشیاء کی پیداوار بڑھانے والی کمپنی فلپس انڈیا نے آیرن کے بازار میں لانے کے ساتھ ہی لمکا بک آف ریکارڈ میں داخلے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس سے بغیر کسی طرح کا ٹینشن لئے بغیر کسی بھی طرح کے کپڑوں پر بھاپ کے ساتھ یااس کے بغیر پریس کیاجاسکتاہے۔ کمپنی نے آج یہاں لمکابک آف ریکارڈس کے نمائندوں کے سامنے کامیابی کے ساتھ دوگھنٹے کے اندر سومیٹر لمبے ایک ایسے بال گاؤن تک پریس کا مظاہرہ کیا۔ جو ۳۷مختلف طرح کے کپڑوں سے بنی تھی۔ حالانکہ ریکارڈ میں باقاعدہ شمولیت سے ابھی وقت لگے گا۔ لیکن ریکارڈ بنانے کی ان کوششوں کے ساتھ ہی کمپنی نے اپنا فلپس پرفیکٹ کیئر آیرن تیار کرلیا۔ اس کی قیمت ۲۳۴۹۵روپئے مقرر کی گئی ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ ایک ہی سیٹنگ پر ہر طرح کے کپڑوں پر استری کرسکتاہے۔ اس کے ساتھ ہی ۲ء۲لیٹر کی ایک پانی کی ٹنکی بھی ہے جس میں بھاپ بنتی ہے۔ اورایک پائپ کے ذریعے استری میں جاتی رہتی ہے۔ یہاں ٹنکی آیرن کے اسٹینڈ کا بھی کام کرتی ہے۔ جب بھاپ کے ساتھ استری کرناہو توبس آیرن کے ہینڈل کے نیچے لگاکر ایک بٹن دباناہوتاہے۔کمپنی کے نمائندوں نے اسے غبارے پر رکھ کربھی دکھایا۔ اوراس سے غبارہ بھی نہیں گلا،اس کا مطلب یہ ہواکہ اب کپڑوں کی جلنے کی فکر کئے بغیر آیرن کرسکتے ہیں۔ حالانکہ یہ ابھی عام افراد کی خریداری سے دور ہے ، لیکن استری کرنے والے خاندانوں کے لئے یہ ایک اچھا متبادل ہے۔