……..اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ میں انسانی حقوق سے متعلق 3روزہ فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فلسطینیوں نے تباہ شدہ گھروں کے بیچ ریڈکارپٹ بچھایا۔ فرانس کے شہر کانز میں دنیائے سینما کا سب سے بڑا فلمی میلہ پوری چمک دمک سے جاری ہے، جس میں فلمی ستارے جلوے بکھیر رہے ہیں، لیکن دوسری جانب اسرائیلی بمباری سے تباہ حال فلسطین کے شہر غزہ میں ہوا ایک منفرد فلم فیسٹیول، جس میں طاقتور ممالک کے مظالم اور انسانی حقوق سے متعلق جھلکیاں دکھائی گئیں۔ اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں نے غزہ میں تباہ شدہ گھروں کے درمیان 70میٹر ریڈ کارپٹ بچھایا اور تباہ شدہ گھر کی دیوار پر بڑی اسکرین لگا کر متعدد مختصر فلمیں دکھائی گئیں، جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق اس فلمی میلے میں ہر کسی کو شرکت کی کھلی دعوت اور ریڈ کارپٹ پر واک کی اجازت تھی۔ فلسطین سمیت دنیا بھر میں مختصر فلمیں اور ڈاکومنٹریز د
کھانے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا فلم فیسٹیول ہے۔