کانپورشہر(نامہ نگار)جماعت اسلامی ہند کانپور کی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اورچمن گنج سے حلیم کالج چوراہے تک ریلی نکالی گئی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ظہیر الدین نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے اسر
ائیل کے ذریعہ معصوم فلسطینیوں پر حملہ کئے جارہے ہیں جس میںسیکڑوں مظلوم فلسطین ہلا ک ہوگئے ہیں جن میں کثیرتعداد بچوں اوربزرگوں کی ہے انھوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کے لوگ اسرائیل کی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کررہے ہیں لیکن دنیا کی حکومتیں اس معاملے پر خاموشی اختیا رکئے ہوئے ہیں ۔اقوامی متحدہ کی خاموشی کو حیرت زدہ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی خاموشی ملک کے انصاف پسند عوام کو پریشان کررہی ہے۔انھوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف اورفلسطینوں کے حق میں اپنی آواز بلند کریں۔