یروشلم، 15 اپریل (یو این آئی) اسرائیلی وزیراعظم بناجمن نیتن یاہو نے امریکہ میں واقع ایک یہودی مرکز میں گولی مارکر تین لوگوں کا قتل کئے جانے کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے یہ واقعہ یہودیوں کے تئیں نفرت پھیلانے کی کوشش ہے ساتھ ہی انہوں نے متاثرین کے لواحقین کیلئے افسوس کا بھی اظہار کیا۔امریکہ کے
کنساس شہر میں واقع ایک یہودی سماجی مرکز پر اتوار کو ایک ہتھیار بند حملہ آور نے اندھا دھند گولیاں چلاکر تین لوگں کو قتل کردیا تھا۔