روم ۔ 3 دسمبر : اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے پوپ فرانس کو اپنے والد کی لکھی کتاب پیش کی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹی کن سٹی میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانس میں ہونے والی ملاقات کے د وران اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے والد بن زائن نیتن یاہو کی لکھی کتاب پیش کی جس میں15 ویں صدری میں اسپین سے یہودیوں کی بے دخلی کی تفصیلات درج ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ ملاقات20 منٹ تک جاری رہی جس کے بعد انہوں نے اطالوی وزیراعظم ایزیکولیٹا سے بھی ملاقات کی۔