یروشلم:بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی کے حامیوں کا اسرائیل کے دائیں بازووالوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ یہ لوگ اس ہسپتال کے باہر احتجاج کررہے تھے جہاں فلسطینی قیدی زیر علاج ہیں۔اسرائیل کی گھوڑا سوار پولس نے ہسپتال کے باہر جمع لوگوں کو منتشر کردیا اور کئی مظاہرین کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
فلسطینی محمد الان (31) اسلامی جہاد کے کارکن ہیں جنہیں بغیر مقدمہ چلائے قید رکھا گیا ہے وہ 56 روز سے بھوک ہڑتال پر ہے اسے اس ہفتہ کے اوائل میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا وہاں اس پر نظر رکھی جارہی ہے ۔الان کے حامی 200 مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں اندیشہ ہے کہ اسرائیلی اسے زبردستی کھانا کھلائیں گے کیونکہ پچھلے ماہ ایک قانون وضع کرکے ڈاکٹروں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ قیدیوں کو زندہ رکھنے کے خاطر انہیں جبرا غذا دے سکتے ہیں۔