فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کا ایک بغیر پائلٹ کا جاسوس طیارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کے خفیہ ادارے کے جاسوس طیارے کو جو اطلاعات اکٹھی کرنے کے لیے غزہ پٹی پر پرواز کر رہا تھا، اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
دوسری جانب اخبار یروشلم پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ یہ جاسوس طیارہ غزہ پٹی کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں گرا ہے اور اسے حماس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے
گزشتہ دو ماہ کے دوران صیہونی حکومت کا بغیر پائلٹ کا یہ دوسرا جاسوس طیارہ ہے کہ جس پر حماس نے قبضہ کیا ہے
حماس کے مجاہدین نے جولائی کے آخر میں بھی اعلان کیا تھا کہ انھوں نے غزہ پٹی کے شمال میں گر کر تباہ ہونے والے اسرائیل کے ایک جاسوس طیارے کو مرمت کر کے دوبارہ استعمال کے قابل بنا لیا ہے