ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں انسانی جانوں کی ضیاءپر تحقیق کرنا چاہتے ہیں
غزہ ۔ 22اگست(ےو اےن اےن )اسرائیل نے ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل پر غزہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے، اسرائیل نے انسانی حقوق کے دونوں عالمی اداروں کےارکان کو غزہ میں داخلے سے روک دیاہے،ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں انسانی جانوں کی ضیاءپر اپنی تحقیق کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے دونوں تنظیمیں گزشتہ کئی ہفتوں سے انتظامیہ سے غزہ میں داخلے کی ا
جازت طلب کررہے ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے مختلف وجوہات دے کر انھیں غزہ میں داخلے سے روکا جارہا ہے،ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آٹھ جولائی سے جاری جارحیت کےد وارن ان کے مبصرین کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، سرکاری حربوں کے ذریعے انہیں روکا جارہاہے، اداروں نے غزہ میں فوری رسائی کا مطالبہ کیاہے۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت گزشتہ پینتیس روز سے جاری ہے، جس میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت شہدا کی مجموعی تعداد دوہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ساڑھے دس ہزار سے زائد زخمی ہیں۔