نیوز ایجنسی ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جوئنٹ اسٹاف بریگیڈیئر جنرل سید مسعود جزائری نے دفاعی تبلیغاتی ادارے کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ صہیونی ریاست کے سامنے امریکہ کی انفعالی اور معذرت خواہانہ پالیسیاں اور اسرائیل کی بلاچون و چرا اطاعت، امریکی قوم کی توہین ہے اور مسلمہ شواہد سے ثابت ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ پر آخر کار اسی نقطے سے بنیادی اورکاری ضرب پڑے گی اور یہی کاری ضرب امریکہ کے زوال کا سبب بنے گی۔
بریگیڈئیر جنرل سید مسعود جزائری کا کہنا تھا: اب یک طرفہ جنگ کی دھمکیوں کا زمانہ گذر چکا ہے اور ایرانی قوم اسلامی انقلاب اور ملک کی عظمت کا تحفظ کرتے ہوئے کسی بھی فوجی اقدام کی صورت میں امریکہ کا منہ توڑ کر رکھے گی۔
انھوں نے کہا: اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم کی نرم تسدیدی قوت (Soft Deterrent Power) دشمن کی تزویری حکمت عملی پر اثرانداز ہورہی ہے اور اگر ہماری تسدیدی قوت نہ ہوتی تو امریکہ ایران پر فوجی حملے میں ایک لمحہ بھر بھی نہ جھجھکتا۔
انھوں نے کہا: اس سال 11 فروری کی عظیم عوامی ریلیوں کے پیغامات بہت عبرت آموز تھے اور 11 فروری کا اہم ترین پیغام ملکی اہلکاروں کے لئے استقامت کا پیغام تھا۔
انھوں نے کہا: عوام نے 11 فروری کی ریلیوں میں زیادہ وسیع سطح پر نشاط اور بصیرت کے ساتھ شرکت کی اور ہم اس عظیم عوامی اقدام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا: اس سال 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی عظیم شرکت کی ایک ایران کی ملت مسلمہ کے خلاف امریکہ پر مسلط حکام کی ہرزہ سرائیاں اور گستاخیاں تھیں اور عالمی استکبار کی زيادت طلبیوں کے خلاف میدان کارزار میں ایرانی قوم کی آگاہانہ موجودگی غیور ایرانیوں کے مضبوط ارادے اور مستحکم عزم کی علامت ہے۔
انھوں نے ایران کی نرم تسدیدی قوت کے مختلف پہلو بیان کئے اور کہا کہ ایران کی اس عظیم قوت نے سخت عسکری قوت (Hard power) کے ساتھ مل کر دشمن کو بےبس کردیا ہے۔
انھوں نے کہا: عوام کی ریلیوں کا ایک پیغام یہ تھا کہ اسلامی نظام کے حکام دشواریوں میں استقامت سے کام لیں، وسعت قلبی کے ساتھ میدان میں اتریں اور اپنی اندرونی قوت کے سہارے نیز امریکہ پر عدم اعتماد کی بنیاد پر اپنی پالیسیاں آگے بڑھائیں۔