تہران… ایرانی صدر نے اسرائیل کے صدر کی جانب سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
چند روز قبل اسرائیلی صدرشمعون پیریز نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی،لیکن ایرانی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ” اس طرح کے پروپیگنڈے کے حربے اسرائیل کیلے مفید ثابت نہیں ہوں گے، میرا ملک صہیونی ریاست کو کبھی تسلیم کرے گا نہ اس کے بارے میں اپنی رائے تبدیل کرے گا”۔
ترجمان کا کہنا تھا ” ایران اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا کہ یہ مکمل طور پر ایک غیر قانونی اور ناجائز ریاست ہے” ۔