حیدرآباد:ہندوستان، خلائی میدان میں ایک اور کامیابی کی سمت بڑھ رہا ہے ۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ یعنی اسرو 20جون کو ایک راکٹ کے ذریعہ 22سٹلائٹس کو ایک ساتھ خلا میں چھوڑے گا جس کیلئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی 34راکٹ کے ذریعہ 22سٹلائٹس کو چھوڑنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔2013 میں ڈی این ای پی آر کے ذریعہ 32سٹلائٹس کو روس نے ایک ساتھ خلا میں چھوڑا تھا۔
اسرو ،کاربوسیٹ2C سمیت تملناڈو کی ستیہ بھاما یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ سات کلو وزنی ستیہ بھاما سیٹ ‘ پونے کے انجینئرنگ کالج کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ چار کلو کے سٹلائٹ ‘ انڈونیشیا کے تین سٹلائٹ ‘ جرمنی کے دو ‘ کنیڈا امریکہ کے سٹلائٹس سمیت13 سٹلائٹس کو ایک ساتھ کو چھوڑے گا جس کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں ۔ 2008 میں اسرو نے ایک ساتھ 10سٹلائٹس کو چھوڑا تھا ۔ اب اسرو 22سٹلائٹس کو ایک ساتھ چھوڑکر ایک نیا ریکارڈ بنانا چاہتا ہے ۔