اسلام آباد: دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی سی) نے پاکستان کے بلوچستان میں واقع کوئٹہ میں کل رات پولس ٹریننگ اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ اس حملے میں 59 افراد ہلاک اور 100 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔۔
خبر رساں ایجنسی اعماق نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ آئی ایس کے لڑاکوں نے کیا ہے ۔ یہ ایجنسی آئی ایس سے وابستہ ہے ۔
اس دہشت گرد تنظیم نے اس سے قبل کوئٹہ کے ایک اسپتال میں تعزیت کے لئے جمع ہونے والے لوگوں پر بھی حملے کی ذمہ داری لی تھی۔ جس میں 70 افراد مارے گئے تھے ۔
طالبان کے گروپ جماعت الاحرار نے بھی اس حملے کا دعوی کیا تھا۔