شادی کرنے کی مخالفت نہیں کی۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق تامل میوزک کمپوزر یووان شنکر راجا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے حوالے سے ان کے والد غیر جانبدار تھے۔
یاد رہے کہ یووان نے 2014 میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اسلام قبول کرلیا تھا اور رواں برس کے آغاز میں ایک مسلمان خاتون جعفرالنساء سے شادی کرلی۔
یووان کے والد الایا راجا بھی ہندوستان کے مشہور میوزک کمپوزر ہیں، جنھوں نے حال ہی میں فلم ‘شمیتابھ’ کا میوزک کمپوز کیا ہے۔
اس حوالے سے یووان نے بتایا کہ ‘میرے اسلام قبول کرنے اور تیسری شاد کے فیصلے پر میرے والد بالکل غیر جانبدارتھے۔ اگرچہ وہ اپنی کچھ مصروفیات اور انتہائی مختصر نوٹس پر شادی ہونے کی بناء پر شادی میں شریک نہیں ہوسکے، تاہم شادی کے بعد جب میں گھر گیا تو ہمیں فراخدلی سے خوش آمدید کہا گیا’۔
یووان نے ابھی تک اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور انھیں اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔
اس حوالے سے موسیقار نے کہا کہ ‘یووان میری شناخت ہے اور میں اسے تبدیل نہیں کرنا چاہتا۔ مجھ میں اور کچھ تبدیل نہیں ہوا، سوائے اس کے کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے’۔
انھوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چند سال ان کے لیے مشکل تھے اور انھوں نے اپنے آپ کو ایک خول میں بند کر کے تمام افواہوں سے دور کرلیا تھا ، تاہم اب انھوں نے اپنے کام پر پوری طرح توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ 9 مئی کو اپنے لائیو کنسرٹ کے لیے خاصے پر امید ہیں۔