لکھنو :آل انڈیا مسلم پرنسل لابورڈ کے ممبر و لکھنو کی عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ فلم یارب اسلام کے صحیح نظریہ کومنظر عام پر لا رہی ہے جب کہ فلم کے کچھ مناظر کوسینسر بورڈ کے حکم سے پہلے ہی کاٹا جاچکا ہے ۔ مولانا خالد رشید نے کہا کہ فلم یارب ایک اسلامک فلم ہے اور دہشت گرد ی کے خلاف ایک نئی پہل ہے ۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینیر نائب صدر ڈاکٹر مولانا سید کلب صادق نے کہا کہ اسلام نے ہمیں جوباتیںبتائی ہیں، اس میں عام آدمی کو سب سے پہلے بے باک ،پازیٹیو(صحیح نظریہ ) او ر مدلل ہونا چاہئے یہ تینوںباتیں اس فلم میں دکھائی گئی ہیں ۔فلم یارب بہت اچھی ہے اوراس فلم سے عوام تک بہت اچھا پیغام جائے گااس فلم کو سبھی کو دیکھنا چاہئے ۔
محمدی مشن کے صدر مولانا ایوب اشرف نے فلم یارب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فلم دہشت گردی کے خلاف ہے۔
اسلام میں دہشت گرد ی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ،فلم یارب اسلام و قرآن کے پیغام کو لوگوں تک پہونچا رہی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺنے فرمایا کہ اسلام پیار اور محبت کا مذہب ہے اس میں خون خرابے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
دادامیاں مزار کمیٹی کے صدر فرحت میاں فلم یارب کے بارے میںکہتے ہیں کہ یہ فلم اسلام کے صحیح پیغام کو لوگوں تک پہونچا رہی ہے اگرچہ انسان کو جہاد کرنا ہے تو اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرے کسی کا خون بہاناجہاد نہیں ہے ۔