نیوفرینڈ س کالونی اور ذاکر نگر کے درمیان واقع پارک میں عید ملن کے پروگرام میں شرکاء اظہار خیال
نئی دہلی 26اگست(پریس ریلیز )جنوبی دہلی کے اوکھلا علاقے میں نیوفرینڈ س کالونی اور ذاکر نگر کے درمیان واقع پارک ہمیشہ سے ہندو مسلم تہذیبوں کے سنگم کا کردار نبھاتا رہا ہے ۔روزارنہ صبح و شام اس پارک میں دونوں طرف کے لوگ چہل قدمی کرنے اور تازہ ہوا کھانے آتے ہیں ۔
یہاں ایک دوسرے سے گفتگو کرنے کا موقع بھی ملتا ہے اور ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں شرکت کا موقع بھی ۔اس پارک کی خوبی یہ ہے کہ یہاں مرد و خواتین کے لئے الگ الگ پیسیج ہیں اسلئے یہاں خواتین بھی بڑی تعداد میں چہل قدمی کرنے آتی ہیں ۔
اسی مناسبت سے آج یہاں عید ملن کا پروگرام منعقد کیا گیا تاکہ برادران وطن کے درمیان اسلام کے وسیع تعارف کا موقع مل سکے ۔بریگیڈیر ایس ،کے بھنڈاری نے گلاب کا پھول پیش کرکے تمام لوگوں کا خیر مقدم کیا ۔
عتیق الرحمان صدیقی نے لوگوں کو اسلام کے بنیادی عقائد اور اسلام کے ستون کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو انسانوں سے جڑے تمام معاملات میں رہنمائی کرتا ہے ۔انہوں نے خاص طور سے یہ بات کہی کہ اسلام عالمی بھائی چارہ کا مذہب ہے ۔یہ ہرطرح کی تفریق سے بالاتر ہو کر تمام انسانوں کو بھائی چارے کی ڈور میں باندھتا ہے ۔
یہ تمام انسانوں کو ایک دوسرے کا خیر خواہ بناتا ہے ،بلکہ عربی زبان کے لفظ انسان کا مطلب ہی محبت کرنے والا اور بھلائی چاہنے والا ہوتا ہے ۔
کرنل سروپ اور محترمہ کرن سرین نے بھی اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور دو تہذیبوں کو جوڑنے والے اس پارک کے کردار کو غنیمت بتایا ۔دونوں جانب سے لوگوں نے ایک دوسرے کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی تاکہ وہ ایک دوسرے کی تہذیب و تمدن کو زیادہ قریب سے دیکھیں اور آپسی محبت اور اخوت میں اضافہ ہو۔پروگرام کا انتظام کرنے میں اس تحریک کے روح رواں عتیق الراحمٰن صدیقی کا جماعت اسلامی ہند ذاکر نگر کے امیر مقامی مشرف علی نے بھر پور تعاون کیا۔
(پریس انچارج)
دفتر جماعت اسلامی حلقہ دہلی و ہریانہ
بازار چتلی قبر دہلی ۔6