جودھپور: مشہور اداکار سلمان خان نے آج جودھپور کی عدالت میں اسلحہ ایکٹ کیس میں اپنا بیان درج کرایا۔ اس معاملے میں اگلی سماعت چار اپریل کو ہوگی۔جودھپور ضلع کے چیف جوڈیشئل مجسٹریٹ دلپت سنگھ راج پروھت کی عدالت میں سلمان خان نے پیش ہو کر کہا کہ ‘میں بے قصور ہوں’۔واضح رہے کہ یکم اور دو اکتوبر 1998 کی رات میں لوني تھانہ علاقے میں ہرنوں کے شکار میں استعمال کئے جانے والے اسلحہ کے لائسنس کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے محکمہ جنگلات نے سلمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ میں الگ سے مقدمہ درج کرایا تھا۔ دو سیاہ ہرنوں کے شکار کا معاملہ بھی اسی عدالت میں زیر غور ہیں۔ سیف علی خان، اداکارہ تبو، نیلم اور سونالی بندرے کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے ۔ شکار کے وقت یہ لوگ سلمان کے ساتھ تھے ۔