مظفر نگر (بھاشا)ضلع کے کھباپور گاؤں میں ایک نوجوان نے اسلحہ دکھا کر چودہ سالہ لڑکی کی اس کے ہی گھر میں مبینہ طورپر آبروریزی کی۔ لڑکی کی ماں نے اس سلسلہ میں تھانہ میں رپورٹ درج کرادی ہے۔شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نوجوان پنکج نے لڑکی کی آبروریزی اس وقت کی جب وہ گھر میں تنہا تھی۔پنکج نے اس بات کو کسی سے بتانے پر لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ ملزم مفرور ہے۔پولیس نے پنکج کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔