مظفر نگر (بھاشا)ضلع کے کھیڑی فیروزآباد میں بندوق دکھا کر تین نوجوانوں نے مبینہ طور پر ۱۷سالہ ایک نابالغ لڑکی کی آبروریزی کی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لڑکی کو اس کے گھر کے باہر سے تین نوجوانوں نے اغوا کرلیا تھا اور قریب کے ایک جنگل میں لے جانے کے بعد اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔ ملزمین نے اس واقعہ کے بارے میں کسی کو بھی بتانے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی۔متاثرہ لڑکی نے اس واقعہ کی اطلاع اپنے والد کو دی۔ لڑی کے والد نے تھانہ میں تینوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے جبکہ لڑکی کا طبی معائنہ کرانے کے لئے اسے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔