مظفر نگر(نامہ نگار)۔سول لائنس تھانہ علاقہ کے جنک پوری محلہ میںبجلی ملازم بن کربدمعاشوںنے کنبہ کے لوگوں کواسلحہ دکھا کرلوٹ لیا ۔ اس کے علاوہ مظفرنگر کے سیل ٹیکس کمشنر کے مکان میں گھس کرلاکھوںروپئے کے زیورات اور نقد رقم لوٹ لی۔
واردات کے وقت سیل ٹیکس افسرمیرٹھ گئے ہوئے تھے۔اور گھر پران کابیٹااور اس کی بیوی تھی۔ موقع پرپہنچ کرسیول لائنس پولیس نے تفتیش کی ۔موصولہ خبر کے مطابق سول لائنس تھانہ علاقہ کے جنک پوری محلہ میں اشوک کمار تیاگی میرٹھ میں سیل ٹیکس اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پرفائزہیں۔ آج بھی وہ میرٹھ گئے ہوئے تھے۔ گھرپران کابیٹا اور اس کی بیوی تنہاتھی۔ دوپہر کے وقت تین بدمعاش ان کے گھرپرپہنچے ۔ایک بدمعاش نے دروازہ کھٹکھٹایا ۔ آشیش اوراس کی بیوی کو باہر کھڑے ہوئے لوگوںنے بتایا کہ وہ بجلی محکمہ سے آئے ہیں اور انھیں میٹر کی جانچ کرنی ہے ۔آشیش کی بیوی ششی نے دروازہ کھولااسی درمیان تینوںبدمعاش گھرمیں گھس گئے انھوںنے الماری میں رکھے ہوئے ۹۵ہزار اورلاکھوں کے زیورات لوٹ لئے ۔ اورفرار ہوگئے۔ واردات کی اطلاع سول لائنس پولیس کودے دی گئی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کرابتدائی تفتیش شروع کردی۔ سیل ٹیکس افسرنے بھی لوٹ کی واردات کامقدمہ تھانے میں درج کراتے ہوئے کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔