نئی دہلی:مہاراشٹر میں وردھا ضلع کے پلگاؤں میں ایک اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے سے فوج کے دو افسران اور 14 دیگر لوگوں کی موت ہو گئی۔
ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنویر سنگھ نے یہاں بتایا کہ آگ لگنے کے حادثے میں فوج کے دو افسران، ایک جوان اور سول فائر محکمہ کے 13 اہلکاروں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ دو فوجی افسران، 9 جوان اور شہری فائر برگیڈ محکمہ کے چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ناگپور کے ملٹی اسپیشئلٹی ھاسپٹل میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے ۔ ان کے مطابق آگ اسلحہ ڈپو کے ایک شیڈ میں لگی تھی، جسے بجھا دیا گیا ہے اور حالات قابو میں ہیں ۔