نئی دہلی، 29 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اسمارٹ شہروں کے لئے پیمانوں اور دیگر متعلقہ امور پر صلاح و مشورہ کے لئے جلد ہی مرکز ی اور ریاستوں کے شہری ترقیات کے محکمے کے افسروں کی میٹنگ طلب کرنے کو کہا ہے۔
وزیراعظم نے اسمارٹ شہروں کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کی کڑی کے طور پر آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے شہری ترقیات کی وزارت کو جلد از جلد تمام مرکزی اور شہری ترقی کے اداروں کی ورکشاپ منعقد کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ شہر بنانے سے متعلق پہل کا ایک مقصد شہری انتظامیہ کو بہتر بنانا ہے تاکہ ملک کے پورے انتظامی عمل کو مضبوط بنایا جاسکے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ورکشاپ میں شہری ترقیات سے متعلق قوانین میں اصلاح کرنے پر بھی توجہ م
رکوز کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے حکام کو اسمارٹ شہروں کے لئے پیمانے طے کرنے کو بھی کہا ۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی کے شہروں کے لئے ضروری ڈھانچہ جاتی سہولتیں، رہن سہن کی بہترسہولتیں اور عوامی مفادات کی سہولتوں سے متعلق بنیادی باتوں کی نشاندہی کی جانی چاہئے۔