وقت کی کمی کے شکار معاشرے میں ڈرائیونگ ایک لازمی صلاحیت ہے خاص طور پر ایسے مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ موجود نہ ہو وہاں اس کا ماہر ہونا لازمی ہے۔
تاہم اگر ہم اس سے محروم ہو؟
یا اگر آپ کی گاڑیاں خود ڈرائیو کرنے لگے تو ؟
تصور کریں آپ اپنی گاڑی میں بیٹھیں اور اپنی منزل کا نام لیں اور آپ کی مصنوعی ذہانت سے لیس گاڑی آپ کو وہاں پہنچادیں۔ راستے میں آپ کچھ دیر کی نیند بھی لے سکتے ہیں، کتاب پڑھ سکتے ہیں یا اپنے دونوں ہاتھوں کو استعمال کرتے ہوئے کھانے سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
جو لوگ اسی کی دہائی میں پلے بڑھے ہو وہ تو اس طرح کی گاڑی کا خواب دیکھتے ہی رہے ہیں جس کی وجہ مشہور و معروف ٹی وی سیریز نائٹ رائیڈر تھی۔
تاہم اب یہ ایسا خواب بھی نہیں جدید ٹیکنالوجی نے ہماری گاڑی کو چلانا بہت آسان بنا دیا ہے اور ہر ایک کو سہولت فراہم کی ہے۔
تو گاڑیوں کی جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں جانے جو آپ کے لیے کافی دلچسپ ثابت ہوگی۔
فیول سیل گاڑیاں
صارفین کو اب بیٹری سے چلنے والی گاڑی سے زیادہ پریشان نہیں ہونا پڑے گا کیونکہ اس کے بہتر متبادلہ فیول سیل پاور گاڑیوں کی شکل میں سامنے آگئے ہیں۔
ایک فیول سیل گاڑی کو کسی قسم کی چارجنگ کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ ہمارے ماحول میں موجود آکسیجن اور ہائیڈروجن (جسے بھروانا پڑے گا) کو گاڑی چلنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ یہ ایک ماحول دوست آپشن ہے جس سے قیمتی وسائل جیسے ایندھن کو بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ٹویوٹا پریوس اور ہنڈا ان سائٹ جیسی ہائی برڈز گاڑیوں کو ہم پاکستان میں دیکھ چکے ہیں جبکہ حال ہی میں ٹویوٹا نے اپنی فیول سیل سے چلنے والی گاڑی محدود مقدار میں جاپان اور کیلیفورنیا میں فروخت کرنا شروع کیا ہے۔ کچھ عرصے کے ہی بات ہے جب ہم اس ٹیکنالوجی کو اپنی سڑکوں پر بھی استعمال کرسکیں گے۔
ٹکراﺅ سے بچانے والی ٹیکنالوجی
کیا آپ نے کبھی کسی حادثے کو دیکھا ہے جس میں ایک گاڑی دوسری سے ٹکرا گئی جس کی وجہ مناسب فاصلہ برقرار نہ رکھنا ہو؟ کیا آپ کو رات کے وقت گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے ؟
آڈپٹو کریوز کنٹرول سسٹم آپ کی اور دوسری گاڑی کے درمیان فاصلے کو یقینی بناتا ہے اور رفتار جو بھی یہ یہ فاصلہ برقار رہتا ہے۔ گاڑی خودکار طور پر بریک لگاتی ہے اور رفتار میں کمی و بیشی کرتی ہے جس کا انحصار سامنے چلنے والی گاڑی پر ہوتا ہے تاکہ تسلسل سے فاصلہ برقرار رکھا جاسکے۔
اسی طرح فارورڈ کولیزن وارننگ سسٹم ڈرائیور کو آڈیو اور بصری الرٹس فراہم کرتا ہے تاکہ سامنے موجود کسی بھی گاڑی سے ٹکراﺅ سے بچا جاسکے۔
بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز، پورشے، ٹویوٹا اور ہنڈا یہ سب کمپنیاں آڈپٹو کریوز کنٹرول سسٹم فراہم کررہے ہیں۔