ہم سب فوٹوگرافر ہیں یا کم از کم ہمارا اسمارٹ فون تو یہی چاہتا ہے۔
طاقتور کیمرہ لینس کی ٹیکنالوجی اب اسمارٹ فونز کا حصہ ہے جس نے فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے ڈیجیٹل کیمرے کی ضرورت کو بہت کم کردیا ہے۔
آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز دونوں میں کچھ کیمرہ اپلیکشنز انسٹال ہے مگر ان میں سے بیشتر ایپس میں فیچرز کی کمی ہوتی ہے جو تجربہ کار فوٹوگرافرز کو درکار ہوتے ہیں۔
اگر آپ پروفیشنل سطح کی تصاویر لینا یا ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ تھرڈ پارٹی کیمرہ اپلیکشنز کی آئی او ایس ایپ اور گوگل پلے اسٹور میں بھرمار ہے، یہاں ایسی ہی کچھ بہترین اور آسانی سے استعمال ہونے والی اپلیکشنز کا ذکر کیا گیا ہے۔
آئی او ایس
وی ایس سی او کیم (آئی او ایس اور اینڈرائیڈ)
یہ ایپل اور گوگل دونوں کے اپلیکشنز اسٹور کی ایک اہم ایپ ہے جسے فوٹوگرافی کے شوقین استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگوں کو کئی فیچرز کی پیشکش کرتی ہے جن میں تصاویر کو ایڈیٹ کرنا بھی شامل ہے، یہ کم از کم انٹرفیس کے ساتھ ہے اور اسے استعمال کرنا بھی آسان ہے۔
وی ایس کو او ٹولز سے فائن ٹیوننگ کی جاسکتی ہے، وی ایس سی او کیم ایڈیٹنگ اور فلٹرنگ آپشنز میں پروفیشنل ترتیب دستیاب ہے جن کے ذریعے انہیں استعمال کرنے والا اپنی تصاویر کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔
یہ اپلیکشن وی ایس سی او گرڈ کے ساتھ جڑی ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ اپنی غیر معمولی تصاویر شیئر کرتے ہیں اور آپ کو مکمل آزادی دیتے ہیں کہ ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے مزاج کے مطابق کام کریں۔