نئی دہلی (وارتا) روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکے اسمارٹ فون پر گذشتہ دوبرسوں کے دوران اس کے اپلیکیشن کے استعمال میں ۶۳ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مواصلات آپریٹروں اور صنعت کو تکنیکی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایریکسن انڈیا کے نائب صدر اجے گپتا نے آج یہاں ملک کے ۱۸ شہروں کے ۴ ہزار صارفین کے درمیان کئے گئے سروے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ فون پر دستیاب مختلف اپلیکیشنوں جیسے وہاٹس ایپ، وی چیٹ، ہائک کے ساتھ سوشل میڈیا کے استعمال میں گذشتہ دوبرسوں کے دوران ۶۳ فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ موبائل استعمال کر نے والوں میں ۴۰ فیصد صارفین سوشل میڈیااور چیٹنگ اپلیکیشن کا استعمال کرتے ہیں۔ جب کہ ۲۳ فیصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنے پروڈکٹس اور خدم
ات کی پہنچ یقینی بنانے کے ساتھ ہی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے کے مقصد سے ان اپلیکیشن کا استعمال کرتے ہیں۔ مسٹر گپتا نے کہا کہ بھاگ دوڑ کی زندگی میں بھی گذشتہ دوبرسوں کے دوران اسمارٹ فون پر صارفین کے ذریعہ گزارے جانے والے وقت میں بھی ۲۰ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اوسطاً ایک ہندوستانی گاہک اپنے اسمارٹ فون پردن بھر میں تقریباً ۳؍گھنٹے گزار تاہے۔