سول؛ ہائی اینڈ فون کی مسلسل بڑھتی مانگ کے درمیان تکنیک اور فیچر میں تبدیلی لانے میںنا کام رہنے کے سبب موبائل فون بازار کی بادشاہت گنوا چکی کوریائی کمپنی سیمسنگ اب بین الاقوامی اسمارٹ فون بازار میں اپنی کھوئی حصہ داری دوبارہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرر ہی ہے۔ آئی بی کے ایسیٹ مینجمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیمسنگ نے دنیا کے تیسرے بڑے مو بائل فون بازار ہندوستان کے گاہکوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے دوسری سہ ماہی میں کم قیمت والے اسمارٹ فون پیش کئے۔
وہیں کمپنی کی ڈوبتی کشتی کو پار لگانے کی امید کے ساتھ پیش کئے گئے اسمارٹ فون گیلکسی ایس ۶ کی فروخت میں گراوٹ کے بعد اس نے اس کی قیمت میں بھی تخفیف کی۔ رپورٹ کے مطابق، حالانکہ ان اقدامات سے گرتی آمدنی کا سامنا کر رہی سیمسنگ کو حمایت تو ملی لیکن یہ امریکی ہائی اینڈ فون بنانے والی کمپنی ایپل کے گذشتہ سال آئی فون۶ اور ۶پلس اور ۲۰۱۵ءمیں آئی فون ۶ ایس اور۶ایس پلس کے ذریعہ مسلسل جاری دھماکے اور چین کی موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے سستے فون کے درمیان اسمارٹ فون بازار میں اپنی گمشدہ حصہ داری دوبارہ حاصل کرنے کیلئے مناسب نہیں ہے۔ آئی بی کے کے فنڈ منیجر کم نو سو نے کہا کہ سیمسنگ ابھی ٹھہراو¿ کی حالت میں ہے وہ اپنے اسمارٹ فون کی تقریباً کم ہو چکی مانگ کو بڑھانے کےلئے نئے راستے تلاش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ بروکریز کمپنی ایچ ایم سی انویسٹمنٹ نے تیسری سہ ماہی میں سیمسنگ کا منافع دوسری سہ ماہی کے ۶ء۱۰ فیصد سے گر کر ۷ء۷ فیصد پر آنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ حالانکہ نئے پریمیم فون بازار میں آنے کے سبب سیمسنگ کے سیمی کنڈکٹر کاروبار مسلسل پانچویں سہ ماہی میں سب سے آمدنی کرنے والا رہا ہے۔