نئی دہلی : اسمارٹ فون کے تئیں لوگوں کی بڑھتی دیوانگی کے درمیان مضبوط کاروباری حکمت عملی کی بدولت جاری برس کی دوسری سہ ماہی میں۔ ۲۴ئ۶ فیصد بازار حصہ داری کے ساتھ کوریا کی الکٹرانک آلات بنانے والی کمپنی سیمسنگ نے ہندوستانی اسمارٹ فون بازار میں اپنی بادشاہت قائم رکھی ہے۔
بازار کا مطالع کرنے والی کمپنی سی ایم آر کی آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے۔ کہ اسمارٹ فون بازار میں موبائل فون بنانے والی گھریلوں کمپنی میکرومیکس ۱۴ئ۸ فیصد بازار حصہ داری کے ساتھ دوسرے اور ۱۰ئ۴ فیصد کی حصہ داری کے ساتھ انٹکس کمپنی تیسرے مقام پر ہے۔ کمپنی کے ٹیلی مواصلات شعبہ کے اعلیٰ تجزیہ کار فیصل قبوسا نے کہا کہ ہندوستان کے اسمارٹ فون بازار میں سیمسنگ کمپنی ایک بار پھر اپنی بازار حصہ داری بڑھانے میں کامیاب رہی ہے۔ لیکن فروختگی میں اضافے کےلئے مضبوط کاروباری حکمت عملی نافذ نہ کرپانے کے سبب مائیکرو میکس کی بازار حصہ داری متاثر ہوئی ہے۔ سی ایم آر کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے موبائل فون بازار میں بھی سیمسنگ کا دبدبہ قائم ہے اور ۲۰ئ۶ فیصد بازار حصہ داری کے ساتھ یہ سر فہرست ہے اس کے بعد ۱۲ئ۳ فیصد حصہ داری کی حصولیابی کرتے ہوئے میکرو میکس دوسرے مقام پر اور ۹ئ۵ فیصد کے ساتھ انٹکس تیسرے مقام پر ہے۔
رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں ہندوستان کے بازار میں فروخت کئے گئے کل موبائل فون میں اسمارٹ فون کی فروخت پہلی سہ ماہی کے۳۶ئ۸ فیصد کے مقابلہ ۴۳ئ۱ فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اورتیسری سہ ماہی میں بھی اس کی فروخت کی رفتار اسی طرح برقرار رہ سکتی ہے۔ لیکن ستمبر ۲۰۱۵ءتک کل موبائل فون کی فروخت میں نصف حصہ داری اسمارٹ فون کی ہونے کی امید ہے۔