نئی دہلی(بھاشا) بین الاقوامی سطح پر اس سال اسمارٹ فون ہولڈروں کی تعداد ۷۵ء ۱ ؍ ارب پہنچ جائے گی۔ بازار تحقیقی کمپنی ایماکیئرٹر نے یہ اندازہ لگایا ہے ایماکیئرٹر نے کہا ہے کہ خصوصی طور سے ابھر تے بازاروں میں اسمارٹ فون کا استعمال بڑھنے سے کل اسمارٹ فون یافتگان کی تعداد تیزی سے بڑھے گی۔ فرم کا کہنا ہے کہ ۲۰۱۴ میں بین الاقوامی سطح پر موبائل فون گاہکوںکی تعداد ۵۵ء ۴ ؍ ارب پرپہنچ جائے گی۔ ایماکیئرٹر نے کہا کہ بین الاقوامی کی سطح پر اسمارٹ فون ہولڈروں کی تعداد ۲۰۱۲ میں ایک ارب کے اعداد وشمار کو پار کرگئی اور اس کے ۲۰۱۴ تک ۷۵ ء ۱ ؍ ارب پر پہنچ جانے کی امید ہے۔