یہ چوپ سٹکس خراب اور پرانے خوراک سے بچنے کے لیے ہتھیار کا کام دیں گی۔چینی ٹیکنالوجی کمپنی بیدو نے ایسے برقی چوپ سٹکس متعارف کروائی ہیں جو کھانے کے بارے میں بتا دیتی ہیں کہ یہ محفوظ ہے یا نہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ان چوپ سٹکس کے ذریعے خراب تیل کا پتا چلایا جا سکتا ہے جو ملک میں تشویش کا باعث بننے والی کھانے پینے کی چیزوں میں نمایاں ہے۔بیجنگ میں منعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس میں بیدو نے پہنے جانے والے ہیڈ فونز متعارف کروائے جو گوگل گلاس کا مقابلہ کرنے والے ہوں گے
۔بیدو آئی کہلانے والے یہ ہیڈ فونز میں ایک کیمرہ لگا ہوا ہے مگر ان کی کوئی سکرین نہیں ہے اور یہ معلومات کان میں پہنچاتے ہیں یاا سمارٹ فون میں منتقل کرتے ہیں۔دونوں اشیا ابھی تک صارفین کے لیے دستیاب نہیںہیں اور کمپنی نے ابھی تک اس بات کا اعلان بھی نہیں کیا کہ یہ کب دستیاب ہوں گی۔نئی چوپ سٹکس کی تشہیر کے لیے بنائی گئی ایک ویڈیو میں بیدو نے دکھایا کہ کیسے یہ چوپ سٹکس مختلف کھانے کی چیزوں کا درست درجہ حرارت، اس میں موجودہ غذائیت اور اس کی فروخت ہونے کی تاریخ درست بتاتی ہیں۔یہ چوپ سٹکس مختلف کھانے کی چیزوں کا درست درجہ حرارت، اس میں موجودہ غذائیت اور اس کی فروخت ہونے کی تاریخ درست بتاتی ہیںان سٹکس میں سوڈیم اینالائزر یعنی سوڈیم کا جائزہ لینے والا آلہ لگا ہے جو روزانہ کے نمک کی مقدار پر نظر رکھے گا اور یہ کسی بھی کمپیوٹر سے وائی فائی اور بلوٹوتھ کے ذریعے منسلک ہو سکے گا۔بیدو کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’چوپ سٹکس مجسم چینی ذہانت ہیں اور ہم نے اسے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا دیا ہے۔‘