لکھنو ١٥ مئی :پاکستان کے کراچی شہر میں اسماعیلیوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف اور سعودی عرب میں آیتہ اللہ باقرالنمر کی رہائی کے لئے آج مجلس علماءہند کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد مسجد آصفی میں دہشت گرد تنظیموں اور سعودی عرب کی اسلام مخالف پالسیوں کے خلاف زبردست احتجاج کیاگیا ۔مظاہرین نے اس موقع پر امریکہ و اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا ساتھ ہی سعودی بادشاہ کی تصویر بھی جلائی گئی ۔
مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے مجلس علماءہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہاکہ پوری دنیا میں شیعوں کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ،بے دریغ شیعوں کا قتل عام کیاجارہاہے ۔کراچی میں جس تنظیم کے دہشت گردوں نے اسماعیلیوں کو بربریت کا نشانہ بنایا وہ داعش کی حامی تنظیم
ہے ۔مولانا نے کہاکہ کہ افسوس ابھی بھی داعش کی حمایت ہورہی ہے جبکہ اسکا اصلی چہرہ سبکے سامنے ہے ۔حد یہ ہے کہ اخبارات میں داعش کی حمایت میں مضامین شائع ہوئے ۔لکھنو ¿ کے اخبارات میں بھی داعش کی حمایت میں لکھا گیا اور انہیں مجاہد اسلام کہاگیا ۔جب تک یہ گروہ مسلمانوں کا قتل عام کرتا رہا کسی نے کچھ نہیں کہا ادھر ایک امریکی کو قتل کیا فورا داعش کو دہشت گرد تنظیم نامزد کردیا گیا ۔در اصل یہ امریکہ و اسرائیل کی غلامی میں سعودی عرب کررہاہے ۔انکے فتوے بھی عالمی طاقتوں کے اشاروں پر آتے ہیں اور وہ لوگ جوسعودی کی کھاتے ہیںوہ انکی اسلام مخالف حرکتوں پر بھی خاموش رہتے ہیں کیونکہ انہیں سعودی کے ہی گن گانے ہیں یہی وجہ ہے کہ کوئی آل سعود کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند نہیں کرتا۔مولانا نے کہا کہ اگر آیتہ اللہ باقرالنمر کو رہا نہیں کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہونگے۔
احتجاج میں مولانا رضاحسین نے کہاکہ دہشت گردی کہیں بھی کسی بھی ملک میں ہو اسکا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔اسلام کے نام پر چند گروہ ایسے نکل آئے ہیں جو اسلام دشمن طاقتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بنے ہوئے ہیں یہی لوگ الگ الگ تنظیمیں بناکر دہشت گردی پھیلارہے ہیں ۔اسماعیلی فرقہ کو نشانہ بنایا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ لوگ کسی بھی فرقہ اور کسی بھی مذہب کے لوگ نہیں ہیں بلکہ اسلا م کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔
مولانا تسنیم مہدی نے کہاکہ ہم کراچی میں اسماعیلیوں پر ہوئے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں کیونکہ اسلام ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے مولانا نے مزید کہاکہ جس طرح سعودی عرب امریکہ و اسرائیل کے اشاروں پر یمن میں بے گناہوں کا قتل عام کررہاہے اور آیتہ اللہ باقرالنمر جو شیعہ و سنی اتحاد کی زندہ مثال ہیں کو پھانسی دینے کی کوشش میں ہے یہ غیر منصفانہ عمل ہے ۔مولانا فیروز حسین نے کہاکہ افسوس اس بات کا ہے کہ اقوم متحدہ نے بھی یمن کے معاملات میں مداخلت نہیں کی ،آج کا المیہ یہ ہے کہ مسلمان مسلمان کو مار رہاہے ،دہشت گردی صرف مسلمان ملکوں میں ہی کیوں ہے کیونکہ مسلمان عالمی طاقتوں کا آلہ ¾ کار بنے ہوئے ہیں ۔مولانا نے کہاکہ سعودی عرب آیتہ اللہ باقرالنمر کو رہا کرے اور یمن پر فورا حملے بند کئے جائیں ۔یہ انسانیت مخالف عمل ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں۔مظاہرین دہشت گردی مردہ باد ،دہشت گردی کے بانی امریکہ و اسرائیل مردہ باد ،شاہ سلما ن مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے ۔نماز جمعہ کے بعد نمازیوں نے اپنے ملک ہندوستان میں امن و امان کے برقرار رہنے کے لئے دعا بھی کی ۔
احتجاج میں مولانا تسنیم مہدی مولانا حسن جعفر ،مولانا زوار حسین ،مولانا شباب حیدر ،اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔