مظفر نگر (نامہ نگار)۔اتر پردیش کے شاملی ضلع میں جھنجھانہ علاقہ کے تحت پولیس نے ایک اسمگلر کر گرفتار کرکے اس کے قبضے سے عالمی بازار میں لاکھوںکی قیمت کی نشیلی اشیاء برآمدکیں۔ پولیس نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر اس نے اترپردیش ہریانہ سرحد پرستیش نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا اور اس کی گاڑی سے اٹھارہ کونٹل ڈوڈا پوستہ برآمد کیا۔ انھوںنے بتایا کہ عالمی اسمگلر ستیش دہرادون سے نشیلی اشیاء کو اترپردیش کے راستے کرنال لے جارہا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔