لکھنو: نگوہاں علاقے میں فوٹو کاپی کا کام کرنے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا جس سے اس کی کٹ کر درد ناک موت ہوگئی ۔ مقامی باشندوںنے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اسمیک کا عادی تھا۔ اور اس وقت نشے کی حالت میں تھا۔ تبھی وہ ٹرین کی زد میں آکر کٹ گیا۔قصبہ موہن لال گنج کا رہنے والا سدھارتھ شریواستو (۳۵) اپنی اہلیہ ریکھا شریواستو اور دو بیٹوں کے ساتھ رہتا تھا۔
بتایاجا تا ہے کہ وہ اسمیک کا عادی تھا اور اپنے چچا اشوک کی موہن لال گنج تحصیل واقع دکان پر کراسنگ پر سینٹ پیٹر اسکول کی باو¿نڈر ی کے پیچھے جمعرات کی صبح لکھنو¿ کی طرف سے جارہی نا معلوم ٹرین کی زد میں آگیا۔ جس سے اس کی موقع پرہی موت ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق وہاں موجود لوگ اسے بلند آواز میں بلاتے رہے لیکن اس نے نشے کی حالت میں کچھ بھی نہیں سنا اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ۔ وہی موت کی خبر ملتے ہی اس نے کنبہ میں کہرام مچ گیا۔