نئی دہلی: کامرس کمپنی اسنیپ ڈیل نے طلباءکو آن لائن قرض فراہم کرانے کےلئے تعلیمی قرض دینے والی کمپنی کریڈیلا کے ساتھ آج معاہدہ کیا۔ کمپنی نے جاری بیان میں کہا کہ تعلیم کےلئے مختلف قسم کے قرض کی بڑھتی ضرورتوں کے پیش نظر ہم نے محسوس کیا کہ اس کا عمل تیز کرنے کےلئے آن لائن فراہمی یقینی بنائی جانی چاہئے۔ اس معاہدے کے بعد صارفین کو آسان قسطوں اور پر کشش شرح سود پر سو فیصد تک کا تعلیمی قرض فراہم ہو سکے گا۔