چنئی: دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے ) کے سربراہ ایم کروناندھی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے ایم کے اسٹالن کو اپنا جانشین قرار نہیں دیا ہے ۔ ایک انگریزی اخبار سے بات چیت میں مسٹر کروناندھی نے کل کہا کہ وہ جانشین کا اعلان خود نہیں کر سکتے ۔ اس کا فیصلہ جمہوری طریقے سے پارٹی کی ایگزیکٹو اور جنرل کونسل کی منظوری کے بعد ہی ہو پائے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اسٹالن ہر طرح سے پارٹی کی کمان سنبھالنے کے قابل ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے مسٹر کروناندھی نے اسٹالن کو جانشین کے طور پر اپنی پہلی پسند بتایا تھا۔