ہالی ووڈ: نارتھ امرین باکس آفس پر’اسٹریٹ آوٹا کامپٹن’ گزشتہ ہفتے بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے ہفتے کے دوران مزید 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ فلم ‘اسٹریٹ آئوٹا کومپٹن’ کی کہانی 80 کی دہائی میں شہرت حاصل کرنے والے پاپ گروپ این ڈبلیو اے کے کیریئر کے گرد گھومتی ہے۔
دوسرے نمبر پر اس ہفتے نئی ریلیز ہونے والی فلم ‘وار روم’ رہی، فلم نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 3 دنوں میں 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سمیٹے اور ٹام کروز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ‘مشن امپوسبل’ کا پانچواں حصہ اس ہفتے مزید 83 لاکھ ڈالر لاکھ کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔