لکھنؤ:اترپردیش اسمبلی کی کمیٹی نے مظفرنگر فسادات کے سلسلے میں کئے گئے اسٹنگ آپریشن کو غلط مانتے ہوئے ایک نیشنل
نیوز چینل کے حکام اور سینئر صحافیوں کے خلاف مجرمانہ دفعات میں رپورٹ درج کرانے کی سفارش کی ہے ۔
برسراقتدار سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے ممبر اسمبلی ستیش نگم کی صدارت میں سات رکنی کمیٹی نے 350 صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں کہا
ہے ، ‘‘چینل نے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اعظم خاں کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ’’۔
ایوان میں آج پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیوز چینل نے اسٹنگ آپریشن میں فسادات کے سلسلے میں مسٹر خان کے کردار کو غلط طریقے
سے پیش کیا ہے ۔