حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں چوری کی ناکام کوشش کی گئی ۔ چور کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ۔ سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کی بنیاد پر اس چور کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کل رات دیر گئے بینک کی کھڑکی کی لوہے کی سلاخ نکال کر یہ چور بینک کے اندر آیا اور لاکرس کو کھولنے کی کوشش کی جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بینک کے افسروں نے پولیس کو اس چوری کی اطلاع دی ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس کی شناخت کیلئے کوششیں شروع کردیں ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ سابق میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث شخص نے چوری کی کوشش کی ۔ اس بینک کے باہر کوئی واچ مین نہیں تھا ۔ پولیس نے چوری کی کوشش کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا ۔