نئی دہلی( وارتا) عوامی حلقہ کے اسٹیٹ بینک آف بیکانیر اینڈ جیپور (ایس بی بی جے)کا کل منعفہ ۳۱ مارچ کو مالی برس کی چوتھی سہ ماہی میں ۹۳ئ۱۷ فیصد سے اضافہ ہوکر ۲۵ء
۲۸۰ کروڑ روپئے پر پہنچ گیا جب کہ اس سے قبل مالی برس کی اسی سہ ماہی میں یہ ۶۳ئ۲۳۷ کروڑ روپئے رہا تھا ۔ بینک نے بی ایس ای کو آج بتایا کہ اس دوران اس نے کل ۶۶ئ۲۶۳۴ کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل کی جو مالی برس ۱۴۔۲۰۱۳ کی جنوری سے مارچ سہماہی کے ۹۴ء۲۴۵۳ کروڑ روپئے کے مقابلہ ۳۶ئ۷ فیصد زیا
دہ ہے ۔ اس نے کہا کہ سالانہ بنیاد پر ختم مالی برس ۱۵۔
۲۰۱۴ میں اس کا کل منافع ۱۷ ئ۶ فیصد کے اضافہ کے ساتھ ۸۷ئ۷۷۶ کروڑ روپئے پر پہنچ گیا جب کہ اس کے پچھلے برس میں یہ ۶۹ئ۷۳۱ کروڑ روپئے رہا تھا اس طرح گذشتہ مدت میں اس کی کل آمدنی بھی ۹۰ئ۹۰۴۴ کروڑ روپئے کے مقابلہ ۸۰ئ۹ فیصد بڑھ کر ۸۴ء۹۹۳۱کروڑ روپئے رہی ۔ این پی اے معاملہ میں اس کی کار کردگی بہتر رہی ہے اور سہ ماہی بنیاد پر کل این پی اے ۱۸ء۴ فیصدسے کم ہو کر ۱۴ئ۴ فیصد اور کل این پی اے ۷۶ئ۲ فیصد سے گھٹ کر ۵۴ئ۲ فیصد پر آگئی بینک کے منطقائی ڈائرکٹر کے منعقد جلسہ میں مالی برس ۱۵۔۲۰۱۴ کے لئے۱۴۳ فیصد فائدے کے حصہ کا اعلان کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ شیئر ہولڈروں کو ۱۰ روپئے درج قیمت کے ہر شیئر کے لئے ۳۰ئ۱۴روپئے کا فائدہ دیا جا ئے گا۔